کراچی:شادی میں شریک خواتین دُلہا کی سلامی لے اڑیں
کراچی(نیٹ نیوز)کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب ایک شادی کی تقریب میں مہمان کا روپ دھار کر داخل ہونے والی دو خواتین دولہا اور دلہن کی سلامی کا بیگ لے کر باآسانی فرار ہو گئی ہیں۔
جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی پرتعیش تقریب جاری تھی اور مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ لگا ہوا تھا، خواتین نے تقریب کی مناسبت سے باقاعدہ اچھے ملبوسات پہن رکھے تھے تاکہ کسی کو ان پر شک نہ ہو۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شادی ہال کے اندر دلہن اور دولہا کے آس پاس گھومتی رہیں اور موقع ملتے ہی انہوں نے سلامی کی رقم سے بھرا ہوا بیگ اٹھایا اور کسی روک ٹوک کے بغیر وہاں سے رفو چکر ہو گئیں ۔متاثرہ فیملی کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ میں واقعے کا باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments