پاکستان میں سالانہ 432 ارب کی سگریٹ نوشی
پاکستان میں سالانہ 432 ارب کی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ پاکستانی یومیہ ایک ارب 20کروڑ روپے تمباکو نوشی پر پھونک دیتے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی)۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 54 فیصد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 17ملین افراد دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں تمباکو نوشی کے باعث ہونے والی اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔