پولیس نے مشکوک نوجوان کو گولی مار دی،لواحقین کا احتجاج

پولیس نے مشکوک نوجوان کو گولی مار دی،لواحقین کا احتجاج

صدر پولیس نے دوران گشت بلال کو روکا تو اس نے دوڑ لگا دی،ہسپتال داخل

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے جڑا نوالہ روڈ پر مشکوک نوجوان کو نہ رکنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا ۔ریسکیو ٹیم نے مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے جڑانوالہ روڈ پر دوران گشت 239ر ب کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے نوجوان کو روک کر باز پرس کرنا چاہی تو اس نے دوڑ لگا دی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گولی مار کر اسے بری طرح زخمی کر دیا ۔بعد ازاں اس کا نام بلال ولد افضال سکنہ 239رب معلوم ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی اس کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے اورپولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں