غیر قانو نی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی ریفلنگ کے خلاف کارروائیاں

 غیر قانو نی پٹرول پمپس، ایل پی جی  کی ریفلنگ کے خلاف کارروائیاں

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا اور کماندنگ آفیسر کھاریاں نے (بذریعہ زوم لنک) کی۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن مہر محمد ریا ض ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز نے گزشتہ ما ہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانو نی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی ریفلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سگریٹ و دیگر مصنوعات، گدا گری کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں، تجاوزات اپریشن، مدارس کی رجسٹریشن، بجلی چوری، غیر قانو نی اسلحہ، منشیات، ما حولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے خلاف کی جا نیوالی کاروائیوں، جشن آزادی کے پروگراموں، مو سم بہار کی شجرکاری مہم اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اپریشن سے متعلق ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...