ڈپٹی کمشنرکا ڈریم لینڈ پارک اور میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ،پارک کا معائنہ

ڈپٹی کمشنرکا ڈریم لینڈ پارک اور میانوالی  سپورٹس جمنیزیم کا دورہ،پارک کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا ڈریم لینڈ پارک اور میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور تفریحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ پارک کے تما م گراسی لانز، پودوں کی مناسب دیکھ بھال، پارک کی تزین وآرائش اور جھولوں کی بحالی و مر مت کو یقینی بنا یا جا ئے ۔بعدازاں انہوں نے میانوالی سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا۔انہوں نے جم خانہ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس او کو ہدایت کی کہ جم میں مو جود مشینری کی مناسب دیکھ بھال کی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...