تمام انتظامی و طبی امور جلد مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

تمام انتظامی و طبی امور جلد مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

تمام انتظامی و طبی امور جلد مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کو مسعود ٹیچنگ کی عمارت میں منتقل کیا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں ضم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف اعظم، اے ڈی سی سوشل سروسز ارشد احمد وٹو اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل خواجہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کے انضمام اور جاری ٹرانزیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ہدایت کی کہ ٹرانزیشن پلان کے مطابق تمام انتظامی و طبی امور باہمی مشاورت سے جلد اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی عمارت میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ ٹی بی ہسپتال کی عمارت میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرنے کی تجویز ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو بہتر انداز میں منظم کرنا، او پی ڈی میں مریضوں کے رش کو کم کرنا اور شہریوں کو طبی سہولیات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی سوشل سروسز کو ہدایت کی کہ دونوں ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے ٹرانزیشن کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...