شہادتوں کا سفر اہل غزہ کو منزل کے قریب کر رہا :جماعت اسلامی

شہادتوں کا سفر اہل غزہ کو منزل کے قریب کر رہا :جماعت اسلامی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر محبوب الزماں بٹ،میاں طاہرایوب،شیخ محمدمشتاق نے حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے۔۔۔

 کہ تحریک حماس مزاحمت کی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔شیخ احمد یاسین،اسماعیل ہنیہ،یحییٰ السنوار اور فلسطین کے ہزاروں شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور مسجد اقصیٰ صہیونیوں کے قبضے سے آزاد ہو گی۔اسلامی دنیا کے حکمران خاموشی کا مظاہرہ کر کے اسرائیل اور امریکا کی عملاً حمایت کر رہی ہے جو کہ ناقابل معافی جرم ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگے اوروہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ السنوارنے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی شہادت تحریک حماس کو مزید سرخرو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہر توانا آواز کو دبانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے ۔اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ شہادتوں کا یہ سفر اہل غزہ کو منزل کے قریب تر کر رہا ہے ، شہدا کی قربانیوں سے ان شا اللہ بیت المقدس آزاد ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں