میپکوریکوری ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ،ریکارڈ پھاڑ دیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) گارڈن ٹائون سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد، سرکاری ریکارڈ پھاڑ دیا ۔ راہگیروں کے اکٹھاہونے پرہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ایس ڈی او نے تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی ۔
ایس ڈی او گارڈن ٹائون سب ڈویژن محمد اکرام سیال کے مطابق میپکو کی ریکوری ٹیم لائن مین Iمحمد عمران اور اسسٹنٹ لائن مین محمد عامر خان بستی جلال آباد مظفر آباد میں فرائض سرانجام دے رہی تھی اسی دوران بستی کا رہائشی غلام مجتبیٰ نامی شخص چار بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں پر10نامعلوم مسلح افراد ریکوری سٹاف کے پاس آئے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی اور کہتے رہے کہ تمہارے ایس ڈی او نے ہمارے لیڈر غلام مجتبیٰ پر بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کروائی ہے ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے ۔ اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔