بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،شہریوں کی زندگی عذاب
مخدوم رشید(نامہ نگار)بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی۔تفصیلات کے مطابق مخدوم رشیدمیں بھکاریوں کی بھر مار ہوچکی ہے ۔
، مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں بھکاری شہر میں آگئے ،ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،جس سے وجہ سے عام شہریوں اور تاجروں کی زندگی عذاب بن چکی ہے ۔شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ روزانہ دکانیں کھولنے سے لے کر بند کرنے تک بھکاریوں کی قطار لگی رہتی ہے ، ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے ، اگر کسی بھکاری عورت یا مرد کو 10روپے سے کم دیں تو گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ بد دعائیں بھی دیتے ہیں، واضح رہے کہ بھکاریوں میں کثیر تعداد تندرست مرد و عورتوں کی ہے جو نہ مفلوج ہیں اور نہ ہی بیمار۔عوامی وسماجی حلقوں اور تاجروں نے ڈی سی او اور ڈی پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کی روزی سکون سے کما سکیں۔