مسلم لیگ ن نے معیشت کو کاندھا دیا :فیصل اکرام
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صوبہ اور عوام کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینے کی بجائے انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جا اور۔۔۔
نتیجے میں معیشت کا پہیہ رک گیا اور عوام کی مشکلات میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر مشکل ترین حالات میں معیشت کو کاندھا دیا اور ان معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے ، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور اب وقت ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے آپنے حلقہ انتخاب شاہ آباد کوٹھے ظفر وال روڈ کے افتتاح کے بعد عوامی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جوانی ٹیپو، سابق یوسی چیئرمین معراج دین، وائس چیئرمین مظفر چیچی اور نائب صدر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خالد بٹ کے علاؤہ اہلیان یونین کونسل جودھے والی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری فیصل اکرام نے کہا کہ حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کروائے جائیں گے اور منصوبوں کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا ایک ایک پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کیا جائے گا تاکہ عوام الناس ان منصوبوں سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکے ۔