شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں‘سروش فاطمہ

شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں‘سروش فاطمہ

قائد آباد ( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 ، شہریوں کو بنیادی درپیش مسائل کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن حل کیلئے کوشاں ہوں ، کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل انکی دہلیز پر فوری حل کروانا ہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان ،سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ، سوشل ویلفیئر آفیسر قائد آباد ثمینہ راجہ نائب تحصیلدار ملک شیرعالم ٹوانہ ، ہاؤسنگ فاٹا جوہر آباد ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل نیازی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت قائد آباد غلام یسین ودیگر سرکاری محکموں کے مجاز آفیسرز موجود تھے کھلی کچہری کے دوران تحصیل بھر سے متعدد سائلین پیش ہوئے جن میں زیادہ تر سائلین محکمہ مال کے ستائے ہوئے تھے ڈی سی خوشاب نے کئی سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا جبکہ باقی سائلین کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان کو میرٹ پر انکوائری کرنے کی ہدایات کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں