حافظ آباد:جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن

حافظ آباد:جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )محکمہ لائیو سٹاک حافظ آباد کی جانب سے گائیں اور چھوٹے جانوروں کو مختلف امراض سے بچانے کیلئے مفت ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی ہے اور۔۔۔

اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹا ک کی خصوصی ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں مویشی پا ل زمیندار وں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکے جانوروں کے علاج معالجہ اور مفت ویکسی نیشن بھی کر رہی ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر لائق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر وحید نے سابق ناظم چودھری امجد پرویز چٹھہ کے ڈیرہ پر محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے جانوروں اور گائیں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی ویکسی نیشن مہم کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں جانوروں اور بیماریوں سے بچانے کے لیے مویشی پال زمیندار وں کو خصوصی آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے تا کہ زمینداروں کے ایک بڑے اثاثہ لائیو سٹا ک کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ محکمہ لائیو سٹا ک کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے آغاز میں گائیں،بکریوں اور بھیڑوں اور دیگر چھوٹے جانوروں کومختلف موسمی امراض سے بچانے کیلئے محکمہ لائیو سٹا ک کی جانب سے مفت ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی آگاہی مہم اور حفاظتی کیمپ لگا کر مویشی پال زمینداروں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کا علاج معالجہ بھی کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں