حافظ آباد:بڑے قبرستان والی شاہراہ پر گندا پانی جمع
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں بڑے قبرستان ریلوے لائن والے کے ساتھ گزرنے والی شاہراہ گندا پانی کھڑا ہونے سے تالاب میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ میتوں کا جنازگاہ تک پہنچانا محال ہوگیا۔
شہریوں نے ناگفتہ بہ صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں صفائی وستھرائی کے ابتر نظام اور بالخصوص ریلوے والے قبرستان سے ملحقہ شاہراہ کی جانب فوری توجہ دیکر یہاں پر کھڑا گنداپانی نکلوایاجائے تاکہ شہری ذہنی اذیت سے بچ سکیں۔