ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا گندم گودام سلانوالی کا دورہ
ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا گندم گودام سلانوالی کا دورہ افسران نے گندم کی خریداری، جیلوں تک فراہمی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اﷲ گوندل نے فوڈ ڈپارٹمنٹ افسران کے ہمراہ گندم گودام سلانوالی کا دورہ کیا جہاں سے پنجاب کی مختلف جیلوں کو فراہم کی جاتی ہے ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے گودام میں گندم کے ذخائر اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،دورے کے دوران افسران نے گندم کی خریداری، ذخیرہ اور جیلوں تک فراہمی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ قیدیوں کے لیے فراہم کی جانے والی گندم کا معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اس حوالے سے کوئی دقیقہ فرواگزادشت نہ رکھا جائے ۔