سیور فورس مین کی کراسنگ کیلئے این او سی کے اجرا پر غور

سیور فورس مین کی کراسنگ کیلئے این او سی کے اجرا پر غور

سیور فورس مین کی کراسنگ کیلئے این او سی کے اجرا پر غور مون سون سیزن کے پیش نظر مونا ڈرین کی صفائی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت واسا اور محکمہ آبپاشی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا، ایس ای انہار، ایس ای ڈرینیج اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس سے متعلق مختلف منصوبوں اور این او سیز کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لوئر جہلم کینال (ناردرن برانچ) کے آر ڈی 191 کے قریب سیور فورس مین کی کراسنگ کے لیے این او سی کے اجرا پر غور کیا گیا۔اسی طرح لوئر جہلم کینال اور مٹھا لک کے مقام پر رین واٹر مینجمنٹ کے لیے کینال کنکشن کے این او سی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔

اجلاس میں ایف ایس ڈرین پر آؤٹ لیٹ اسٹرکچر اور کنکشن کے لیے این او سی کے اجرا کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ آنے والے مون سون سیزن کے پیش نظر ایف ایس ڈرین اور مونا ڈرین کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سے قبل ڈرینز کی بروقت صفائی اور ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال سے بچا جا سکے ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے مختلف منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں