حافظ آباد:انسداد پو لیو مہم کیلئے 998ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد:انسداد پو لیو مہم کیلئے 998ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 16دسمبر سے 5روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دو لاکھ 38ہزار551بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔اس مہم کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں، بس اڈوں، ریلوے سٹیشن، عوامی مقامات اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگی۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سی ای او اہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر توقیر احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی ٹیموں اور دیگر افسروں کو ہدایت کی کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں بغیر کسی غفلت،لاپرواہی تما م ٹارگٹڈ بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں اور اگر کسی ٹیم کی جانب سے غفلت یا لاپروا ئی کا مظاہر ہ کیا گیا تو انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی علما کرام، میڈیا کے نمائندوں اور سوسائٹی کے دیگر سرکردہ افراد سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لیے انہیں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں