سیالکوٹ:علامہ اقبال ویمن کالج میں نیوی بارے سیمینار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان نیوی کے کمانڈر نیول کمانڈر احمد شفیع عتیق کا دورہ گورنمنٹ علامہ اقبال ویمن پوسٹ گریجوایٹ کالج پاکستان نیوی بارے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کیا۔۔۔
پرنسپل پروفیسر زیبا ظہور سٹاف ، طالبات کے ہمراہ کمانڈر کا گلدستے دے کر پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر نیول کمانڈر احمد شفیع عتیق نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نیوی کے جوان پاکستان کی زمینی، فضائی ،سمندر اور سمندر کے گہرے پانیوں پاکستان کی حفاظت کر فریضہ سر انجام دینے ۔ نیول کمانڈر نے مزید بتایا کہ بری جنگ کے مقابلے میں سمندری جنگ زیادہ مشکل ہے بحری فوج کے جوان دشمن فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوتے ہیں اور انہوں نے طلباء کو مزید بتایا پاکستان گوادر پورٹ دنیا کی واحد پورٹ ہے جہاں بڑے بڑے بحری بیڑے با آسانی گڈز کی ترسیل کر سکتے ہیں دوسرے ممالک کی پورٹس پر یہ آسانی نہیں ہے اور پاکستان کی بحری حدود میں پانی جمتا نہیں ہے جس سے بحری جہازوں کے گزرنے میں آسانی رہتی ہے منعقدہ سیمینار میں پرنسپل پروفیسر زیبا ظہور نے سٹاف کے ہمراہ نیول کمانڈر احمد شفیع عتیق اور نیول آفسیر محمد ارشد کو کو یاگاری گفٹ دئیے ۔