خاتون پر تشدد کرنیوالے شوہر پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے خاتون پر تشدد کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو ثنا بی بی نے بتایا کہ اسکا خاوند انضمام نشہ کرتا ہے جس نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے خاتون کی درخواست پر اسکے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔