صدر آزاد کشمیر خواجہ فاروق ملاقات ، بھارتی مظالم اجاگر کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤ س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پردونوں رہنماؤںنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور آزادی کے بیس کیمپ سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور کہا ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ سے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔