فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کنٹرولر ز امتحانات کی قومی کا نفرنس

 فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کنٹرولر ز امتحانات کی قومی کا نفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز امتحانات اور آئی ٹی سربراہان کی تیسری قومی کانفرنس منعقد ہوئی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے معیاری تعلیم کے فروغ میں بورڈز کے کردار و اہمیت پر روشنی ڈالی اور یکساں امتحانی نظام پر زور دیا ۔ کانفرنس میں آئٹم بینک کے قیام، نئی گریڈنگ پالیسی، مضامین کے انتخاب ، آن سکرین مارکنگ اور دیگر سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،شرکا کو فیڈرل بورڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز کو فیڈرل بورڈ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پیشکش کی اور تعاون کا یقین دلایا ۔ کانفرنس میں سیکرٹری فیڈرل بورڈ بشیر خان، کنٹرولر امتحانات عقیل عمران، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ رجسٹریشن فاطمہ طاہرہ ،ڈائریکٹر اکیڈمکس مرزا علی، ڈائریکٹر ایفلیشن ساجد علی عباسی ، کنٹرولر ٹیکنیکل شفق جبیں اور بورڈ کے دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں