اسلام آباد میں 7روزہ پولیو مہم شروع،ڈی سی نے افتتاح کیا

اسلام آباد میں 7روزہ پولیو مہم شروع،ڈی سی نے افتتاح کیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آبادمیں 7 روزہ پولیو مہم شروع کردی گئی ،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بس اڈے پر بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔۔۔

سات روزہ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی ،اس دوران 4 لاکھ 61 ہزار 125 پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو ٹیمز یونین کونسلز کی سطح پر گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں گی جبکہ تمام بس اڈوں، سکولز اور عوامی مقامات پر بھی ٹیمز تعینات کی جائیں گی اور آگاہی مہم بھی جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں