ملزموں کا خاتون پر تشدد ،چیخ وپکار پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  ملزموں کا خاتون پر تشدد ،چیخ  وپکار پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سکندرآباد(نامہ نگار)خان پور قاضیاں میں ملزموں کا شادی شدہ خاتون پر تشدد ،چیخ وپکار پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیل کے مطابق خان پور قاضیان کی رہائشی خاتون حسینہ بی بی نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر پر سوئی ہوئی تھی کہ گھر سے باہر شور کی آوازسن کر باہر آئی تو گھر کے باہر ملزم اسماعیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے دروازے کے باہر کھڑا تھا ملزم اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے تشدد کانشانہ بنایا ۔ملزم بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے رہے جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے ،حسینہ بی بی کے خاوند عبدالمجید نے ملزموں کو منع کیا توا طیش میں آکر محمداسماعیل نے نامعلوم سے ملکر زیادتی کانشانہ بھی بنا یا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں