جڑانوالہ ایڈیشنل سیشن جج کا قتل کے مجرم کو سزائے موت ، جرمانے کا حکم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم صادر کر دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ نے جرم ثابت ہونے پرقتل کے مجرم یٰسین کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا۔ یاد رہے کہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں سال2021ء میں ملزمان یٰسین وغیرہ 4 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔