جھنگ:مختلف شعبوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

جھنگ:مختلف شعبوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں میں بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد، سوشیو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے ٹیموں کی کارکردگی، اور پلس پراجیکٹ کے تحت ریونیو افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے افسروں کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے ، بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کو جلد مکمل کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں