جڑانوالہ:بازاروں میں تجاوزات شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث

جڑانوالہ:بازاروں میں تجاوزات شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ میں تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کے باوجود شہر کے تمام بازاروں اور ملحقہ گلیوں سے ناجائز تجاوزات ختم نہیں ہو سکیں، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 مہر آصف نذیر، میاں عمیر احمد، میاں عمران دانش اور ریحان حیدر شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام بازار اور ملحقہ گلیاں جیسے مسجد بازار، گوردوارہ بازار، لنڈا بازار، نیا بازار، ریل بازار اور ان کی گلیاں جن میں چوڑی بازار، انار کلی بازار اور مسجد بازار کی گلیاں شامل ہیں، میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں نے استدعا کی کہ صرف گزرگاہ کے لیے راستہ فوری طور پر بحال کروایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق، پیرا فورس کی ٹیم بھی اپنے فرائض میں غفلت برت رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں