سابق ایم پی اے قمر حیات کاٹھیہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)سابق ایم پی اے میاں قمر حیات کاٹھیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور صاحبزادہ زین سلطان بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قمر حیات کاٹھیہ سمیت تمام نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔قمر حیات کاٹھیہ اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ شمولیت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔شورکوٹ سمیت پورے خطے میں قمر حیات کاٹھیہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو سیاسی طور پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود صاحبزادہ زین سلطان نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔