چنیوٹ میں جلد ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے : مصعب الحق
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں ای لائبریری کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے چنیوٹ میں جلد ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن مصعب الحق رجوکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ۔۔۔
چنیوٹ میں ای لائبریری کا قیام بے حد ضروری ہے تاکہ طلبا سمیت دیگر افراد بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ میں جلد از جلد ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے ۔