سمندری:راجباہ میں پانی کی سطح بلند، شہری مشکلات کا شکار

سمندری:راجباہ میں پانی کی سطح بلند، شہری مشکلات کا شکار

سمندری (نمائندہ دنیا)اندرون شہر سے گزرنے والا راجباہ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سڑکوں پر پانی پھیل گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

شہریوں نے بتایا کہ بعض مقامات پر راجباہ کے ٹوٹنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ، اور اس کے نتیجے میں عوام کو نقل و حرکت میں دشواری ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے محکمہ انہار کے افسران سے مطالبہ کیا کہ پانی میں اضافے سے قبل راجباہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب انتظامات کریں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں