سمندری: ون ڈش کی خلاف ورزی پر4 مارکیز کو جر مانے
سمندری (نمائندہ دنیا )پیرا فورس سمندری نے ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر متعدد مارکیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار مارکیز پر بھاری جرمانے عائد اور ایک مارکی کو سیل کر دیا۔
پیرا فورس کے انویسٹی گیشن آفیسر رانا ہارون جاوید نے چک نمبر 476 گ ب کی رہائشی منظوراں بی بی کی ایک کنال جگہ کا قبضہ واگزار کرا کر خاتون کے حوالے کر دیا۔ مذکورہ خاتون اور انکے مخالف فریق کے درمیان یہ تنازعہ عرصہ دراز سے چل رہا تھا، جسے پیرا فورس نے حل کروا دیا۔پیرا فورس حکام نے کہا کہ تمام میرج ہالز کو شادی ایکٹ اور ون ڈش پالیسی کی پابندی کرنا ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی۔