غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ کی خصوصی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس نے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے ۔

دوران چیکنگ متعدد مقامات پر کارروائیوں کے نتیجے میں گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈرز اتارے گئے جبکہ ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈی ایس پی آصف رحیم بٹ نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اور شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں