بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا: ڈاکٹر نوید عاطف

بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا: ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل کو سنا اس موقع پر ڈی پی اوعبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں شہری پولیس سے متعلقہ مسائل،شکایات کیلئے بغیر کسی سفارش بلاجھجک میرے دفتر تشریف لائیں شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370 پر گھر بیٹھے درخواست وٹس ایپ کرسکتے ہیں پولیس،عوام کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا امن و امان کے قیام،قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ چناب نگرنامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ تھانہ جات میں بغیرکسی مشکل کے شہریوں کے مقدمات کے اندارج کو یقینی بنایا جائیگا۔پولیس افسروں کے ساتھ مل کر شہر کے باسیوں کی خدمت کریں گے ۔ عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں