ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا پارکوں کا دورہ ، بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا پارکوں کا دورہ ، بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اقبال نگر پارک، آفیسرز کالونی اور ہاؤسنگ کالونی پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ذیشان لبھا مسیح اور چیف آفیسر ولید عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران افسروں نے واکنگ ٹریک، بچوں کے جھولے ، سلائیڈز، شجرکاری اور سبزہ دار گراؤنڈ کی تیاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اقبال نگر پارک میں پینٹ ورک، گرین بیلٹس کی بحالی اور گراؤنڈ لیولنگ کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آفیسر کالونی اور ہاؤسنگ کالونی پارک میں بحالی کے کام کو جامع اور مرحلہ وار پلان کے تحت مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرسبز و صاف پنجاب وژن کے مطابق پارکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت مند، خوبصورت اور پْرسکون ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ، اور پارکوں کی بحالی شہریوں کی صحت اور خوشگوار ماحول کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں