دھاندرہ :زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور شدید زخمی

دھاندرہ :زیر تعمیر مکان کی چھت  گرنے سے 2 مزدور شدید زخمی

ٹھیکریوالا، پینسرہ(نمائندگان دنیا)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر66ج ب دھاندرہ میں زیر تعمیر مکان پر تعمیراتی کام جاری تھا۔۔۔

 اس دوران چھت کمزور گارڈر کی وجہ سے اچانک زمین بوس ہو گئی اور ملبہ تلے آکر 30سالہ فہیم اور32سالہ نوید عبدالستار شدید زخمی ہو گئے ، واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو ملبہ کے نیچے سے نکالا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں