4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،2572ٹیمیں سرگرم
6لاکھ 14ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں:ڈی سی کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ہر بچہ پولیو سے بچاؤ کے وژن کے تحت چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے خانہ بدوشوں کی بستی میں کمسن بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم 15دسمبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں محکمہ صحت کی 2572ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران 6لاکھ 14ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت کے افسروں، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور میڈیا نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں۔