کمشنر فیصل آباد سے ایڈوائزرز محتسب پنجاب کی ملاقات

کمشنر فیصل آباد سے ایڈوائزرز محتسب پنجاب کی ملاقات

موبائل وین سروس کا اجرا ،راجہ جہانگیر انور نے چابی عملے کے حوالے کی

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت عوام کی دہلیز پر انصاف یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ اور محتسب پنجاب فیصل آباد ایک پیج پر ہیں۔ عوامی خدمت پروگرام کے تحت ‘‘آپ کی شنوائی، آپ کے شہر’’ میں جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے ایڈوائزرز محتسب پنجاب ڈاکٹر طارق سردار اور نواز خالد عاربی نے ملاقات کی اور بتایا کہ عوامی شکایات کا موقع پر اندراج اور سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے تحصیل سطح اور دیہی علاقوں کے وزٹس کیلئے موبائل وین سروس کا اجرا کیا گیا ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے وین کی چابی عملے کے حوالے کی۔ کمشنر نے عوامی مسائل موقع پر سننے کا دائرہ تحصیل کے ساتھ یونین کونسلز کی سطح پر وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ محکموں کی کارکردگی کی رپورٹ کمشنر آفس کو بھی فراہم کی جائے ۔مشترکہ اقدامات سے عوام کی شکایات کے حل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں