ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری ،شہریوں کا خیال رکھاجائے ،سی ٹی او
پہلے سلام، پھر کلام کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا ،سی ٹی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس میں پیشہ ورانہ مہارت، قانون کی یکساں عملداری اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی پر مبنی رویے کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ،انہوں نے تمام افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، تمام افسران پہلے سلام، پھر کلام کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام دوست اور مہذب پولیسنگ کے تصور کو فروغ دیا جا سکے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ \\\"ایجوکیشن آن وہیل\\\" کے تحت شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام ،شاہرائوں پر موثر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو حادثات سے بھی محفوظ رکھا جا سکے ۔