موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا مشترکہ عالمی ذمہ داری ، مصدق ملک

 موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا مشترکہ عالمی ذمہ داری ، مصدق ملک

ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرہ ،نیروبی میں خطاب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر منعقدہ مکالمے میں شرکت کی، مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرات پیدا کر رہا ہے ، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے ۔ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرہ ہے ۔ وفاقی وزیر نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں