تھانہ صدر جوہرآباد میں دکانوں کی تعمیر، ناقص میٹریل برداشت نہیں کیا جائے گا: ڈی پی او
خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ صدر جوہرآباد کے ساتھ زیر تعمیر دکانوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے استعمال ہونے والے میٹریل کی جانچ پڑتال کی اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کہا کہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کنسٹرکشن کمپنی کو کوالٹی کنٹرول اصولوں پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔