الحاج ملک لیاقت علی کی 7ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب
سمندری (نمائندہ دنیا)پاکستان آرچری فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران علی لیاقت کے والد الحاج ملک لیاقت علی کی 7ویں برسی کے سلسلہ میں سول کلب سمندری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ملک بردارن کے حلقہ احباب کے علاوہ رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم، رکن صوبائی اسمبلی چودھری عارف محمود گل، چودھری عمار اسلم ایڈووکیٹ، سلیمان ادریس بٹ، صدر پریس کلب سمندری میاں ولید مجید، صدر یونین آف جرنلسٹس اظہر جاوید، رانا نوید ارشاد ایڈووکیٹ، رانا شعیب عزیز ایڈووکیٹ، چودھری محمد ماجد ایڈووکیٹ، شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ، سابق تحصیل ناظم میاں عبدالرشید سمیت علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔