منشیات فروش کو دس سال قید اور ایک لاکھ پچیس ہزار جرمانہ

 منشیات فروش کو دس سال قید اور  ایک لاکھ پچیس ہزار جرمانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اللہ نے منشیات فروش کو دس سال قید اور ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔

تھانہ روشن والا میں درج مقدمہ کے مطابق منشیات فروش حسنین جہانگیر موڑ نہر بنگلہ کے قریب منشیات فروخت کر رہا تھا کہ جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں