این اے 101سے باکردار امیدوارسامنے لائینگے :شفیق گجر
بلدیاتی الیکشن میں ہمارے حمایت یافتہ امیدوارواضح اکثریت سے منتخب ہونگے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجرنے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول حلقہ بندیاں مکمل ہونے نے کے بعد متحرک ہونے کااعلان کردیا اور انہوں نے فرسودہ نظام کیخلاف این اے 101سے باوقاراورباکردار امیدوارمیدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا جس میں تمام برادریوں کی نمائندگی ہوگی۔ان کاکہناتھاکہ بلدیاتی الیکشن میں ایسے امیدوارمنتخب کرنے کی ضرورت ہے جواپنے علاقوں میں تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر اقدامات اور عوام کی خدمت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر عوامی مشکلات کاخاتمہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے ، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد امیدوار سے رابطہ کرسکتے ہیں ،سیاسی کارکنان فرسودہ نظام کے خلاف انکے دست بازوبنیں اورتمام سیاسی جماعتوں کوباور کروائیں کہ اصل طاقت کارکن ہی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے بلدیاتی الیکشن میں انکے حمایت یافتہ امیدوارواضح اکثریت سے منتخب ہونگے ۔