فیصل ٹاؤن کینال روڈ اندرونی شاہراہ کی تعمیر کاگرین سگنل

فیصل ٹاؤن کینال روڈ اندرونی شاہراہ کی تعمیر کاگرین سگنل

کارپوریشن 3ہفتوں میں تعمیر کریگی،سیوریج سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد عوامی مسائل کے حل کیلئے کمربستہ ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کی نشاندہی پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل ٹاؤن کینال روڈ اندرونی شاہراہ کی کارپٹ تعمیر کیلئے گرین سگنل دے دیا۔انہوں نے موقع پر جاکر روڈ کی صورتحال دیکھی،سیوریج کے باعث روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔کمشنر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن 14 فٹ چوڑا اور1400 فٹ لمبا روڈ تین ہفتوں میں مکمل کرے گا۔روڈ پر سیوریج سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔شاہراہ پر نجی تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کو بھی آمدروفت میں دقت کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا سڑک کے اطراف تجاوزات کے صفایا کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ فوری نوٹس لئے جانے پراہل علاقہ نے ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں