استعمال کیلئے حاصل کئے گئے سلنڈرز مبینہ طور پر خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کی بنا پر استعمال کے لئے حاصل کئے گئے سلنڈرز مبینہ طور پر خوردبرد کرلئے گئے۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ نعمت آباد میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس سے قریبی تعلقات کی بناء پر بھاری مالیت کے سلنڈرز استعمال کیلئے بطور امانت حاصل کئے لیکن مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔