نوجوان ہوٹل جاتے وقت کتاب بھی ساتھ لے جائیں،فاروق ستار

 نوجوان ہوٹل جاتے وقت کتاب بھی ساتھ لے جائیں،فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کو کتاب کی طرف واپس لانے کیلئے ورلڈ بک فیئر میں لانا ہو گا۔

میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ چائے و قہوہ خانے جاتے وقت ایک کتاب بھی ساتھ لے جائیں۔وہ اتوار کو کراچی ورلڈ بک فیئر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پرپاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران نورانی اور کنوینر وقار متین بھی موجود تھے ۔فاروق ستار نے مزاح کیساتھ کہا کہ ہماری دسویں جماعت کے اساتذہ بتارہے ہیں کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے آج کل کے نوجوان اسی عورت کو ڈھونڈھ رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں