ڈجکوٹ :فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اور فالکن ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام ڈجکوٹ کے نواحی قصبے چک نمبر 257 ر۔ب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں طالبات اور علاقہ کی رہائشی خواتین کا مفت معائنہ اور تشخیصی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ انہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی ،مہمان خصوصی شیخ عمر مختار نے بنو قابل ٹیم کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا دورہ ،کیمپ میں طالبات کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔