نیو سبز منڈی کے قریب کریانہ کی دکان پر ڈکیتی

نیو سبز منڈی کے قریب کریانہ کی دکان پر ڈکیتی

پینسرہ(نمائندہ دنیا )پینسرہ میں مسلح ڈاکو کریانہ سٹور سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ نیو سبز منڈی کے قریب رنگ روڈ حسین آباد میں واقع ظفر کریانہ سٹور پر گذشتہ رات 2 مسلح موٹر سائیکل ڈاکو گھس آئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 70ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں