رجانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ملزم کی شناخت ہو گئی
رجانہ (نمائندہ دنیا)تھانہ رجانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ملزم کی شناخت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 285 گ ب میں ایک روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت الیاس ولد مراد سکنہ 232 ر ۔ب باوے والا کے نام سے ہوگئی ہے وہ ڈکیتی، رابری، چوری، منشیات فروشی سمیت دیگر درجنوں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے اور طویل عرصے سے مطلوب تھا ،ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔