ٹھیکریوالا میں فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، انعامات تقسیم

ٹھیکریوالا میں فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، انعامات تقسیم

چک 272 ج۔ب مزارعہ کی ٹیم نے توصیف کلب کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )جھنگ روڑ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چک نمبر 74 ج۔ب ٹھیکریوالا میں منعقدہ AWM ولیج سسٹم فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ،ٹورنامنٹ کا فائنل چک نمبر 272 ج۔ب مزارعہ کی ٹیم نے توصیف فٹبال کلب چک نمبر 71 ج۔ب سرلی کو دو گول سے ہرا کر اپنے نام کر لیا ،دونوں گول مزراعہ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی شان نے کئے ،شائقین نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 32 سے زائد نامور ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

گزشتہ روز تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت سردار عثمان صدیق ڈوگر نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رانا محمد اشرف خانپوری ،سابق فٹبالر ماسٹر غلام نبی، ظفر اقبال جٹ،محمد سلیم سرلی والے ،رانا سلیم چھیمی،سردار ریحان صدیق ڈوگر،سیٹھ شہروز رحمانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں