اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا،احکامات جاری
کمالیہ(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے بھی تحصیل کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں تحصیل کے تمام ریونیو افسروں ، گرداوروں، پٹواریوں اور انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو میں کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔