ایڈیشنل کمشنر آصف اقبال چوہان کا سوہا مال کی گرینڈ لانچنگ کا افتتاح

ایڈیشنل کمشنر آصف اقبال چوہان  کا سوہا مال کی گرینڈ لانچنگ کا افتتاح

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر آصف اقبال چوہان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر زینب جہانداد نے شیخوپورہ روڈ پر قائم سوہا مال کی گرینڈ لانچنگ کا افتتاح کیا۔

 افتتاحی تقریب کے دوران سوہا مال میں دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو سراہا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر آصف اقبال چوہان نے کہا کہ جدید شاپنگ مالز نہ صرف شہریوں کو معیاری خریداری کی سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں سے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے بہتر اور متنوع سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں